Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مستونگ دھماکہ: بلوچستان بارکونسل کا صوبے بھرمیں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

'صوبائی، وفاقی حکومتیں اور سیکورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکیں'
شائع 29 ستمبر 2023 04:51pm

بلوچستان بار کونسل نے مستونگ دھماکے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

بلوچستان بار کونسل نے اپنے بیان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبائی، وفاقی حکومتیں اور سیکورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

بارکونسل کے مطابق سالانہ اربوں روپے امن و امان سیکورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں لیکن بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں

مستونگ دھماکہ: عینی شاہدین نے کیا دیکھا

مستونگ دھماکا: بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سانحہ مستونگ میں 50 سے زائد افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر بلوچستان بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے کل 30 ستمبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بلوچستان

Mastung

Balochistan Bar Council