Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برتھ ڈے پارٹی میں بن بلایا ریچھ آپہنچا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈاؤن سنثڈروم میں مبتلا بچے کی ماں نے حاضر دماغی سے کام لیا
شائع 29 ستمبر 2023 04:50pm
اسکریب گریب: ایکس
اسکریب گریب: ایکس

تقریبات میں بن بلایا مہمان تو سب ہی نے سنا ہے، لیکن اب بن بلائے مہمان کی جگہ بن بلائے جانور بھی آنے لگے۔

ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ میکسیکو میں پیش آیا، جس میں ایک بن بلایا بھوکا ریچھ برتھ ڈے پارٹی پر جا پہنچا، ریچھ صرف پہنچا ہی نہیں بلکہ کھانوں کے مزے بھی لوٹے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک ریچھ کو پبلک پارک میں کھانے کی میز پر چڑھ کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میکسیکو کے ایک پبلک پارک میں ایک ماں اپنے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ بیٹے کی سالگرہ منا رہی تھیں، اسی دوران ایک بھوکا ریچھ ان کے خطرناک حد تک قریب آپہنچا۔

مزید پڑھیں:

دبئی ائرپورٹ پر طیارے سے ریچھ کے فرار نے بھگدڑ مچادی ، عراقی وزیراعظم کا تحقیقات کاحکم

2023 میں عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والی شوبز شخصایت

فیکٹ چیک: پاکستانی یوٹیوبرز کوورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے

میکسیکو سٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سلویا میکیاس ’ڈاؤن سنڈروم‘ میں مبتلا اپنے بیٹے کی 15 ویں سالگرہ منانے کیلئے شمالی شہر مونٹیری کے مضافات میں واقع چپنک پارک گئیں۔

کچھ ہی دیر بعد جب وہ اپنے لایا ہوا کھانا کھانے بیٹھے، تو اچانک ہی ایک ریچھ میز پر چھلانگ لگاتے ہوئے نمودار ہوا اور موجود کھانوں کو کھانے لگا۔

وائرل ویڈیو میں میکیاس کو ریچھ کے منہ سے محض چند انچ کے فاصلے پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے سینٹیاگو کی آنکھوں کو اپنے ہاتھ سے ڈھانپ رکھا ہے۔

اس خطرناک منظر کو ان کی دوست انجیلا نے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہے۔

میکاس نے منگل کو دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک انٹرویو اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ ’سب سے تشویش ناک بات یہ تھی کہ سینٹیاگو خوفزدہ ہو سکتا ہے، وہ جانوروں سے بہت ڈرتا ہے، بلی یا کتا، کوئی بھی جانور اسے بہت ڈراتا ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اسی لیے میں نے اس کی آنکھوں کو ڈھانپ لیا، کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ اسے دیکھے اور چیخے یا بھاگے۔ مجھے ڈر تھا کہ اگر وہ ڈر گیا یا چیخا یا ریچھ کو ڈرایا تو ریچھ رد عمل ظاہر کرے گا‘۔

mexico

birthday

Down Syndrome

Black bear