Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دادی نے 92 سال کی عمرمیں پڑھنا لکھنا سیکھ کراپنے ’نوٹ‘ بچا لیے

سلیمہ خاتون کی شادی برطانوی نوآبادیاتی دور کے خاتمے سے دو سال قبل 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی
شائع 29 ستمبر 2023 03:48pm
تصویر: العریبیہ
تصویر: العریبیہ

بھارت میں 92 سالہ معمرخاتون نے اپنا خواب پورا کرکے ثابت کردیا کہ پختہ عزم ہرمشکل کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے۔ خاتون نے اس عمرمیں لکھا پڑھنا سیکھا اوراس کے بعد انہیں فائدہ حاصل ہوا، جان کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ آجائے گی۔

سلیمہ کی شادی برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خاتمے سے دو سال قبل 14 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔

سلیمہ خان کا بچپن سے خواب تھاکہ وہ اچھا پڑھیں لکھیں لیکن ایسا نہ ہوپایا تو کم عمری کی شادی کے بعد بھی انہوں نے اپنے خواب کو دھندلا نہ ہونےدیا اور 6 ماہ قبل خود سے 80 سال چھوٹے طلباء کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ شروع کیا۔

اس مقصد کیلئے ضعیف خاتون نے اپنے پوتے کی اہلیہ کی مدد حاصل کی اور اس کے ساتھ اسکول گئی۔

اترپردیش کے ’بُلند شہر‘کی رہائشی لڑکی سے ضعیف العمری ’تک کا سفرطے کرنے کے باوجود سلیمہ کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی اور انہوں نے جو ٹھانا کردکھایا۔

انہیں سوشل میڈیا پرشہرت اس وقت حاصل ہوئی جب کسی نے ان کی ’ایک سے لے کر سوتک گنتی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

سلیمہ خان نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دلچسپ اندازمیں بتایا کہ اس پڑھائی سے انہیں کیا فائدہ ہوگا، خاتون کے مطابق وہ نوٹوں کی گنتی کرنے میں اچھی نہیں تھیں، اس لیے ان کے پوتےاضافی رقم اڑا لے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوپائے گا۔

india

Saleema khatoon

old age lady