Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33 فیصد ریکارڈ
شائع 29 ستمبر 2023 03:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 14 اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 14 ہی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے جب کہ لہسن کی فی کلوگرام قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ فی کلو زندہ مرغی 15 روپے 14 پیسے، چینی 2 روپے 49 پیسے سستی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 13 روپے اور آٹے کا 20 کلو تھیلا بھی 19 روپے 12 پیسے تک سستا ہوگیا۔

اسلام آباد

Pakistan Bureau of Statistics

food inflation

Pakistan Inflation