Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

2023 میں عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والی شوبز شخصیات

ان شوبز شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر بھی شئیر کیں
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 03:59pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

حج وعمرہ کی ادائیگی کی سعادت ملنا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔ یہ وہ فریضہ ہے جس میں تمام مسلمان رنگ، نسل اور ذات پات کی تفریق پسِ پشت ڈال کر باری تعالیٰ کے آگے سر بسجود ہوتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے حج و عمرے کی سعادت حاصل کی، جن میں شوبزستاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ایک نظرڈالتے ہیں کہ ان سیلیبرٹیز میں کون کون شامل ہے۔

زارا نور عباس اور اسد صدیقی

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے رواں سال اپنے والدین کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

’ایج از جسٹ آ نمبر‘ ، ماورہ حسین کی سالگرہ سے دلکش تصاویر وائرل

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ حنا خان رمضان سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

عدنان ظفر (کین ڈول)

عدنان ظفرعرف پاکستانی کین ڈول نے رواں ماہ عمرہ ادا کیا، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے اپنے ان حسین لمحات کو بیان کیا ہے۔

زرنش خان

شوبز دنیا کو خیرآباد کہنے والی پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے بھی رواں سال عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

جس کے بعد زرنش خان نے خود کو روحانیت سے قریب پایا اور حجاب بھی پہننا شروع کردیا۔

ڈکی بھائی

پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے بھی اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ رواں سال عمرہ ادا کیا۔

اپنی اہلیہ کے ہمراہ انہوں نے مکہ مکرمہ کی حسین تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔

کنول آفتاب اورذوالقرنین سکندر

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے رواں ماہ اپنی بیٹی ایزل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا۔

اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر دونوں ٹک ٹاکرز نے ان حیسن لمحات کی تصاویر اور ویڈیوزبھی شئیر کیں۔

مایا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے بھی حال ہی میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

Pakistani Showbiz

شخصیات

Hajj 2023

Umrah 2023