Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: بھارتی میزبان پاکستانی ٹیم کو کیا کھلا رہے ہیں

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق کھلاڑیوں نے فرمائشی مینیو بھی بتادیا
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 04:07pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ورلڈ کپ 2023 کا سنسنی خیز معرکہ 5 اکتوبرسے شروع ہورہا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج کھیلے گی۔

بدھ کی شب حیدرآباد دکن پہنچنے پر بھارتیوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے جمعرات کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اسی سٹیڈیم میں آج دوپہر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

حیدرآباد میں قیام کے دوران پاکستانی کرکٹرز کی لذیذ کھانوں سےتواضع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

فیکٹ چیک: پاکستانی یوٹیوبرز کوورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے

ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

ورلڈکپ: قومی اسکواڈ کے بھارتی ویزوں میں تاخیر، پی سی بی کا آئی سی سی کو احتجاجی خط

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق پاکستانی ٹیم کے مینو میں چکن، مٹن اورمچھلی بطور پروٹین شامل ہوگی، البتہ وہاں مقدس سمجھی جانے والی گائے کا گوشت گرین شرٹس سمیت کسی کو بھی کھانے کو نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ گرین شرٹس کیلئے مینو میں بٹر چکن، گرلڈ فش، لیمب چوپس اور مٹن کڑاہی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولوگنیز سوس میں بنی ہوئی اسپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش بھی کی ہے۔

پاکستان ٹیم حیدرآباد میں تقریبا دو ہفتے قیام کرے گی، جہاں کھلاڑی چِیٹ مِیل کے طور پر حیدرآبادی بریانی کا لطف بھی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔

india

دسترخوان

Hyderabad

world cup 2023

details

Pakistani Cricket team