Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مودی سرکار کا ہزاروں سوشل میڈیا ورکرز کے ذریعے مسلمان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا انکشاف

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات
شائع 29 ستمبر 2023 09:26am
فوٹو — واشنگٹن پوسٹ
فوٹو — واشنگٹن پوسٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے اپنے ملک کی جمہوریت کو ہی داؤ پر لگا دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بی جے پی سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف پروپیگنڈا کر کے انتہا پسند ہندووں کی حمایت حاصل کرتی ہے، بی جے پی نے ڈیڑھ لاکھ سوشل میڈیا ورکرز کا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جب کہ بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

بی جے پی رہنماؤں نے پیغام میں کہا کہ ووٹ دو گے تو آپ کے بچے اور ہندو محفوظ رہیں گے، انہوں نے اعتراف کیا کہ بی جے پی ’تھرڈ پارٹی‘ یا ’ٹرول‘ پیجز کے نام سے کام کرنے والوں سے تعاون کرتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی تہلکہ خیز خبر پر اقوام عالم کی طرف سے مودی سرکار کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

modi government

india

Narendra Modi

Washington Post