پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں میڈیا کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صحافی برادری پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں میڈیا اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرے، ہم نے دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام پہنچانا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے اور اسی کی بدولت دنیا ہماری طرف متوجہ ہو گی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں کو فروغ ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ غیرجانبدار، باخبر، اور فعال صحافتی برادری کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا غیر معمولی رفتار سے بدل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کارروائی کو شفافیت، انصاف پسندی اور دیانتداری کے ساتھ عوام تک پہنچانا میڈیا کا فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
جی ایچ کیو کی اجازت یا کسی کا انتظار، الیکشن سے پہلے نئی سیاسی جماعت انٹری کیلئے تیار
سروے میں انکشاف: پاکستانیوں کو سیاستدانوں، قانون سازوں، عدلیہ اور میڈیا سے زیادہ فوج پر بھروسہ
عمران خان سے وکیل کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی استدعا منظور
تنظیم کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ایک ایسا ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے جو پارلیمانی رپورٹنگ پر تعینات رپورٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار دے۔
Comments are closed on this story.