Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں 12 ربیع الاول کا آغاز ہوگیا
شائع 28 ستمبر 2023 10:15pm

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ولادتِ النبی ﷺکے موقع پر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺکی مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں 12 ربیع الاول کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے بابرکت موقع پر پرنور محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی آخر زماں محمد رسول اللہ ﷺ کے بابرکت دن کو ولادت النبی کے طور پر مناتے ہیں، اس ضمن میں جلوس اور نعتیں محافل سمیت مختلف مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اداکار شاہ رخ خان نے لکھا کہ آئیے اس دن ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی، ہمدردی اور نیک ہونے کی خوبیوں کا جشن منائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سب کو عید میلاد النبی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ہر ایک کو جس سے آپ ملتے ہیں اسے گلے لگائیں۔

Shahrukh Khan