Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کا عارضی بندش کا فیصلہ

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں
شائع 28 ستمبر 2023 07:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر آ گئی ہے کہ ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر نے عارضی بندش کا فیصلہ کرلیا، خام مال کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ٹویوٹا کمپنی نے پیداواری پلانٹ 28 ستمبر سے 9 اکتوبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، انڈس موٹرز کمپنی انتظامیہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر نے پیداواری پلانٹ 28 ستمبر 23 سے 9 اکتوبر تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ خام مال کے اسٹاک کی صورتحال کو دیکھ کر 12 روز پلانٹ عارضی بندش کی جائے گی اور عارضی بندش میں اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو اس سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ڈسک اسپیس ختم ہونے پر جاپان میں ٹویوٹا کی تمام فیکٹریاں بند

ٹویوٹا ’یارس‘ گاڑیوں کی قیمتیں ایک سال میں حیران کُن حد تک بڑھ گئیں

’پیداوار جاری رکھنے کے قابل نہیں‘: انڈس موٹرز ٹویوٹا کا عارضی طور پر پروڈکشن بند کرنے کا اعلان

انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی طلب میں کمی اور خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔

karachi

Toyota

pakistan stock exchange

indus moter

vehicals

Production plant