Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوائی جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

طیاروں کو پرندوں اور لیزر لائٹس سے بچانے کیلئے انوائرمینٹل کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
شائع 28 ستمبر 2023 07:13pm

کراچی میں طیاروں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کے خلاف پولیس کے تعاون سے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں طیاروں کو پرندوں اور لیزر لائٹس سے بچانے کے لیے انوائرمینٹل کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایئر پورٹ منیجر کی صدارت میں کراچی ایئر پورٹ پر ہوا۔

اجلاس میں کراچی ایئر پورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹس کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ائیرلائنز نمائندوں، پی اے ایف، آرمی، اے ٹی سی، ویجیلینس، لوکل گورنمنٹ اور پولیس سمیت دیگر ائیرپورٹ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پرندوں کے لیے پُرکشش علاقوں میں صفائی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی۔

مزید پڑھیں

پرتھ ہوائی اڈے پر پائلٹ نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا

جہازوں کے جی پی ایس سگنلز میں خلل: ترجمان سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آگیا

دریا سے اڑان بھرنے والے روسی طیارے نے لوگوں کو حیران کر دیا

ایئر پورٹ منیجرز کو رن وے اور متصل علاقوں میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جہازوں کو لیزر لائٹ کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف پولیس تعاون سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایئر پورٹ منیجرز کے مطابق لیزر لائٹس کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ٹاؤن ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیفٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز نے شہری ہوا بازی کو محفوظ بنانے کی کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

karachi

karachi airport

Plane

laser light