Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سروے میں انکشاف: پاکستانیوں کو سیاستدانوں، قانون سازوں، عدلیہ اور میڈیا سے زیادہ فوج پر بھروسہ

سیاستدانوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت 60 فیصد اور نواز شریف کی 36 فیصد ہے، گیلپ سروے
شائع 28 ستمبر 2023 06:53pm
سروے میں انکشاف: پاکستانیوں کو سیاستدانوں، قانون سازوں، عدلیہ اور میڈیا سے زیادہ فوج پر بھروسہ، فوٹو ــ فائل
سروے میں انکشاف: پاکستانیوں کو سیاستدانوں، قانون سازوں، عدلیہ اور میڈیا سے زیادہ فوج پر بھروسہ، فوٹو ــ فائل

پاکستانیوں کو سیاستدانوں، قانون سازوں، عدلیہ اور میڈیا سے زیادہ فوج پر بھروسہ ہے یہ بات گیلپ سروے میں سامنے آئی، گیلپ کے مطابق دیگر تمام اداروں کے مقابلے میں فوج کی مقبولیت سب سے زیادہ 88 فیصد ہے۔

جولائی میں کرائے گئے سروے کے مطابق عوام کو میڈیا اور عدالتوں پر 56 فیصد تک بھروسہ ہے۔

سیاست دانوں پر 39 فیصد، پارلیمنٹ پر 47 فیصد، الیکشن کمیشن پر 42 فیصد اور پولیس پر 54 فیصد تک بھروسہ ہے۔

بھروسے کے لحاظ سے میڈیا اور عدالتوں کی ریٹنگ اور اسکور بہتر ہے اور یہ 56 فیصد تک ہے۔

سروے میں یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ اداروں کے کام کرنے کے انداز سے کس حد تک مطمئن یا غیر مطمئن ہیں۔

صوبوں میں سروے میں حصہ لینے والے تقریباً سبھی لوگوں نے فوج کے کام کرنے کے انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیاستدانوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت 60 فیصد ہے، سعد رضوی اور پرویز الٰہی کی مقبولیت 38 فیصد ہے، شاہ محمود قریشی 37 فیصد، نواز شریف 36 فیصد، شہباز شریف 35 فیصد، مریم نواز 30 فیصد، شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی مقبولیت 28 فیصد ہے۔

سروے کے مطابق مثبت لحاظ سے سب سے زیادہ مقبولیت کی سطح پی ٹی آئی حکومت کو اپنی معاشی کارکردگی کی وجہ سے ملی اور یہ 64 فیصد تک رہی۔

سیاسی جماعتوں کے حوالے سے دیکھیں تو سروے میں شامل لوگوں کی 38 فیصد تعداد پی ٹی آئی، 16 فیصد ن لیگ، 10 فیصد پیپلز پارٹی، 15 فیصد ٹی ایل پی، 9 فیصد جماعت اسلامی، 6 فیصد ایم کیو ایم پاکستان کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

pti

PMLN

pakistan army

Pakistan Politics

GALLUP SURVEY