Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرک: پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پولیس کا دھاوا، آنسو گیس کی شیلنگ

پولیس نے پی ٹی آئی کے 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے تخت نصرتی حوالات منتقل کیا
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 08:37pm
کرک: پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پولیس نے دھاوا بول دیا، آنسو گیس کی شیلنگ، تصویر بذریعہ مصنف
کرک: پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پولیس نے دھاوا بول دیا، آنسو گیس کی شیلنگ، تصویر بذریعہ مصنف

کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انڈس ہائی وے پر ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔ پولیس نے 30 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود تخت نصرتی چوکارہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کی شکل میں نکل کر جلسہ گاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکن مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔

پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان منشتر ہوگئے۔

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد کارکنوں کو تخت نصرتی حوالات منتقل کیا گیا۔

ورکرز کنونشن پر دھاوا بولنے کی وجوہات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان سے وکیل کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی استدعا منظور

کراچی میں پی ٹی آئی کا انصاف ہاؤس کھول دیا گیا

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزا کے بجائے الیکشن لڑنے دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

pti

imran khan

kp police

MAY 9 RIOTS