ہیری پوٹر کے مشہور کردار ’ڈمبل ڈور‘ انتقال کر گئے
مشہور زمانہ جادوئی سیریز ”ہیری پوٹر“ میں ”البس ڈمبل ڈور“ کا کردار نبھانے والے ہالی ووڈ کے مشہور ادار مائیکل گیمبون 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
مائیکل گیمبون ”ہیری پوٹر“ کی آٹھ میں سے چھ فلموں میں ہاگ ورٹس کے ہیڈ ماسٹر ”البس ڈمبل ڈور“ کے کردار کے لیے جانے جاتے تھے۔
جمعرات کو مائیکل گیمبون کی پبلسٹی ایجنسی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
ان کے اہل خانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل کی موت نمونیا کی وجہ سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ”جادوگرنیاں“ اور ”ڈائنیں“ جھاڑو پر پرواز کیوں کرتی ہیں؟
ایجنسی کی جانب سے جاری فیملی کے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم سر مائیکل گیمبون کے بچھڑ جانے کا اعلان کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ جو ایک پیارے شوہر اور والد تھے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مائیکل اسپتال میں اپنی بیوی این اور بیٹے فرگس کی موجودگی میں پر سکون طور پرانتقال کر گئے‘۔
گیمبون اپنی گہری گونج دار آواز اور دلکش لہجے کیلئے مشہور تھے۔
انہیں 2002 میں رچرڈ ہیرس کی موت کے بعد ڈمبل ڈور کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.