Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گلستان جوہر میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج، ٹریفک جام

گھر میں چھوٹے بچے بھی ہیں، ہماری بجلی فوری بحال کی جائے، مظاہرین
شائع 28 ستمبر 2023 05:52pm
کراچی: گلستان جوہر میں بجلی کی عدم دستیابی پر شہریوں کے احتجاج سے ٹریفک جام، تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: گلستان جوہر میں بجلی کی عدم دستیابی پر شہریوں کے احتجاج سے ٹریفک جام، تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بجلی کی عدم دستیابی پر شہری سڑکوں پر آگئے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

گلستان جوہر کے مکین بجلی کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی۔ احتجاج میں خواتین ، بزرگ اور بچے شریک ہیں۔

شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں، مظاہرین نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں چھوٹے بچے بھی ہیں، ہماری بجلی فوری بحال کی جائے۔

karachi

load shedding

protest

K-Electric