Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پڑوسی سے انتقام، ’چار سالہ بچی کو اغوا کے بعد کنویں میں پھینک دیا‘

ملزم بچی کو بے ہوشی کے انجکشن لگاتے تھے، حالت بگڑنے پر کنویں میں پھینک دیا، پولیس
شائع 28 ستمبر 2023 05:25pm
علامتی تصویر / فائل فوٹو
علامتی تصویر / فائل فوٹو

سوات کے علاقہ قمبر میں بڑوں کی لڑائی میں چار سالہ بچی موت کی بھینٹ چڑھ گئی، لڑکی کے والد اور ملزم کے درمیان زبانی تکرار ہوئی اس کے بعد اس نے بچی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے گھر کے قریب کنویں میں پھنک دیا۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے رحیم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ’مینگورہ کے علاقہ قمبر میں دو پڑوسیوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد مخالف فریق نے بدلہ لینے کے لئے چار سالہ بچی کو اغواء کے بعد گھر کے قریب کنویں میں پھینک دیا‘۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے بچی کی لاش کو کنویں سے برآمد کر کے والدین کے حوالے کیا۔

رحیم آباد پولیس اسٹشین کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کے والد ذیشان کی مقامی شخص عبدالرحمان کے ساتھ زبانی تلخ کلامی ہوئی۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم ، بھائی سے ملکر 25 ستمبر کو بچی کو گھر کے قریب سے اٹھا کر گھر لے گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی گھر والوں کی فائرنگ سے شوہر اور ساس سمیت قتل

غیرمعیاری انجکشن بننے والی جگہ کے مالک کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایسا ملک جہاں مرنے کی اجازت ہے نہ ہی تدفین کی

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو بے ہوشی کے انجکشن لگاتے تھے، حالت بگڑنے پر بچی کو کنویں میں پھینک دیا۔

Swat

KPK Police

KP Law and Order Situation