Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج کرا سکتے ہیں، ای سی پی
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 04:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری، کراچی کی قومی و صوبائی نشستیں بڑھ گئیں

الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ووٹرز لسٹیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد رہیں گی، اس دوران ووٹ کا اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کرائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 جولائی کو ووٹرز لسٹیں منجمد کی تھیں۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)