Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مشترکہ خاندانی نظام میں اندھا اور بہرا بن کر رہنا ہوگا‘

صبا فیصل نے 'جوائنٹ فیلمی سسٹم' پر کیا کہا
شائع 28 ستمبر 2023 04:15pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا فیصل نے ایک اہم اور حساس موضوع ’جوائنٹ فیلمی سسٹم‘ پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مشترکہ خاندانی نظام کےفوائد اور نقصانات کے بارے میں گفتگو کی۔

صبا فیصل نے شو میں حصہ لینے والی خاتون کے سوال پر جواب دیا کہ اگر آپ مشترکہ خاندانی نظام میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کواندھااور بہرا بن کر رہنا ہوگا تب ہی آپ اس خاندان میں سکون کے ساتھ رہ سکتے ہیں کیونکہ جب آپ کے بچے آپس میں لڑتے ہیں تویہ کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’گھر کے بڑے بزرگوں کی ذمہ داری کبھی ختم نہیں ہوتی، اگر وہ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور بچے ان کی بات کی پاسداری کر رہے ہیں تو یہ اچھا ہے کیونکہ یہ لینے اور دینے کا عمل ہے ورنہ کام نہیں کرے گا۔‘

مزید پڑھیں:

اداکار صبا فیصل انڈسٹری میں کیسے آئیں ؟

صبا فیصل دوسرے بیٹے کی شادی میں کون سی غلطیاں نہیں دہرائیں گی

بہو سے جھگڑا، صبا فیصل نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

انھوں نے مزید کہا کہ ’ اگر اپ کے شوہرکے پاس اچھے وسائل ہیں تو آپ کے لئے مشترکہ خاندانی نظام ایک خوشی کی بات ہے، لیکن اگر آپ کے شوہر کا ہاتھ تنگ ہے تو آپ کے لیے سروائیو کرنا مشکل ہو جائے گا۔’

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کم وسائل کی صورت میں آپ کو مشترکہ خاندانی نطام میں ہی رہنا چاہیے کیونکہ اگرآپ علیحدہ گھرمیں رہتے ہیں توآپ کو تمام اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے اور آپ کے بچوں اور گھر کی دیکھ بھال کے لیے وہاں آپ کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ ’

صبا فیصل ایک ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ اور سابق نیوز اینکر ہیں۔ اپنے ایک دہائی سے زیادہ کے کیریئر میں ، انہوں نے متعدد مشہور ٹیلی ویژن سیریلوں ، تھیٹر ، ڈراموں اور فلموں میں بنیادی طور پر اردو زبان میں کام کیا ہے۔ انہیں بہترین اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

صبا فیصل کی شاندار اداکاری کو لاکھوں مداح سراہتے ہیں . وہ ڈراموں میں ایک سخت گیر اور ظالم ماں کا کردار ادا کرنے کے لئے مشہور ہیں جو اکثر انہیں مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ صبا فیصل سماجی مسائل کے حوالے سے کافی فکرمند ہیں۔

)

Women

lifestyle

شخصیات