Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کل 12 ربیع الاول عقیدت اور احترام کیساتھ منایا جائے گا

مختلف شہروں میں جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 09:17pm
Eid Milad-un-Nabi (S.A.W) festivities in full swing: Karachi illuminated with decorations - Aaj News

ملک بھر میں کل 12 ربیع الاول عقیدت اور احترام کیساتھ منایا جائے گا۔ عیدمیلاد النبی منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا۔ مختلف شہروں کا ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا۔

عید میلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ہر طرف چراغاں ہوگیا اور گلی کوچے جگمگا اٹھے۔

کراچی میں سب سے زیادہ سجاوٹ شاہ فیصل کالونی میں دیکھی جارہی ہے۔

علاقے کو نہ صرف برقی قمقموں سے سجایا گیا بلکہ چراغاں کے لیے مختلف طرح کے فانوس، قندیل اور جھومر کا بھی استعمال کیا گیا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت سجاوٹ کیلئے کئی دن پہلے سے تیاری شروع کردی جاتی ہے۔

دلکش چراغاں دیکھنے دوسرے علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں اس موقع چھوٹے بچے بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ چراغاں کرکے اور جھنڈے لگا کر ہمیں بہت خوشی ملتی ہے۔

عید میلاد النبی کے موقع پر دیگر شہروں کی طرتح شہر قائد کا کوچہ کوچہ بھی درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہا ہے۔

12 ربیع الاؤل کے جلوس اور کراچی کا ٹریفک پلان

دعوت اسلامی کے تحت عید میلاد النبیﷺ کا جلوس ڈھائی بجے کھارادر سے برآمد ہوگا۔ جلوس کھارادر سے ایم اے جناح روڈ، مسجد گلزار حبیبب تک جائے گا۔

مولانا اکبر درس کی قیادت میں دوسرا جلوس ڈھائی بجے میمن مسجد کھارا در سے برآمد ہوگا۔ میمن مسجد سے نکلنے والا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا آرام باغ جائے گا۔

جماعت اہل سنت کا جلوس تین بجے میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کا پہلا جلوس نکلتے ہی ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا، جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی گلیاں اور سڑکیں بھی بند رہیں گی، عوام پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستے اختیار کریں۔

راولپنڈی: 12 ربیع الاول کو کونسی سڑکیں بند رہیں گی، ٹریفک پلان جاری

جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں راولپنڈی انتظامیہ نے سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا۔

راولپنڈی میں دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے، ایک صبح 9:30 بجے 22 نمبر چورنگی سے نکالا جائے گا، دوسرا جلوس صبح 10 بجے جامعہ مسجد حنیفہ جامع مسجد روڈ سے نکالا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کے 455 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

حکام کے مطابق مرکزی جلوس میں 3 ہزار سے زائد افسران ڈیوٹی کریں گے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگا دیے گئے ہیں، شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

جشن عین میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے، جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔

rawalpindi

12 RABI UL AWAL 2023