Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہاتھوں میں خارش ہوتو پیسہ آنے کا انتظار کرنے کے بجائے علاج کروائیں

یہ ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ اور پریشان کن جلدی بیماری ہوسکتی ہے
شائع 28 ستمبر 2023 04:14pm
تصویر: پنک ولا/ویب سائٹ
تصویر: پنک ولا/ویب سائٹ

اکثر ہاتھوں میں خارش ہونے کو ’پیسہ آنے‘ سے منسوب کیا جاتا ہے، لیکن کبھی کبھار ہاتھوں میں خارش کو نظر انداز کرنا مہنگا بھی پڑجاتا ہے۔

ہاتھوں میں خارش ہونا دراصل الرجی کی علامت ہے، جو اکثر کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

خارش کی اقسام

خارش کی یہ عام طور پر یہ تین اقسام ہیں۔

اسکیبیز مائٹس

سرکوپس اسکیبی مائٹ(خارش) بنیادی طور پر ایک چھوٹے سے کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

آج کا ٹوٹکا: چہرے پر دانے اور خارش کا علاج

گرمیوں میں پھیلنے والے فنگل انفیکشن سے بچنے کا منفرد طریقہ

جلد کی ’مہنگی‘ دیکھ بھال چھوڑیں، سستے پودینے سے وہی فوائد حاصل کریں

اس میں جراثیم ہاتھوں کی جلد کے اوپری پرت میں داخل ہوکر انڈے دیتے ہیں، جو آپ کی جلد میں سرخ دانوں کی وجہ بنتے ہیں۔

فومائٹس

خارش کی یہ قسم گندے کپڑوں، بستر، تولیہ اور یا دیگر اشیاء سے پھیلتی ہے، اور یہ خارش متاثرہ شخص سے کسی دوسرے شخص کو بھی لگ سکتی ہے۔

اگرچہ اس خارش کو طبی علاج سے بھی دور کیا جاسکتا ہے، لیکن متعدد گھریلو علاج کے ذریعے بھی اس خارش سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

خارش کے لئے چند گھریلو علاج

نیم کا تیل

نیم کا تیل خارش کے جراثیم کو با آسانی مار سکتا ہے اور ان کے پھیلاؤ کو بھی روکتا ہے۔ نیم کے تیل کے چند قطروں کو ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کرکے متاثرہ جگہ پر 20 منٹ لگائیں اور اسے دھولیں۔

پسی ہوئی ہلدی

پانی اور پسی ہلدی کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر تقریبا ایک گھنٹہ لگائیں۔

ایلوویرا

قدرتی ایلو ویرا جیل کو 30 منٹ کیلئے خارش والی جگہ پر لگائیں۔

صحت

lifestyle

Human Body

Home Remedy

skin disease