Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکس اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے، نظام کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی
شائع 28 ستمبر 2023 03:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے ٹیکس اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی جس کی چیئرپرسن نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو مقرر کردیا گیا۔

ٹاسک فورس کے قیام سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف، امان اللہ امیر، عامر اعجاز سمیت خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے ارشد سلیم طارق ممبر ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس کے سیکریٹری مقرر کردیے گئے ہیں۔

ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے، ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے اور ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی جب کہ ٹاسک فورس اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بھی حکمت عملی پیش کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے جب کہ قلیل المیعاد اور طویل المیعادحکمت عملی سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی مختلف تجاویز دے گی۔

FBR

tax

Caretaker government

Shamshad Akhtar