Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایج از جسٹ آ نمبر‘ ، ماورہ حسین کی سالگرہ سے دلکش تصاویر وائرل

اداکارہ نے وکالت کی ڈگری لندن سے حاصل کی ہے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 02:23pm
تصویر: ماورا حسین/انسٹاگرام
تصویر: ماورا حسین/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول چہرے ماورہ حسین نے عمر کی 31 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی۔

ماورہ نے پرمُسرت انداز میں منائی جانے والی سالگرہ کی دلکش تصاویرسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔

اپنی سالگرہ سے یادگار لمحات کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی عمر واضح کرتے کیپشن میں لکھا، ’ابھی ابھی شروع ہوا ہے،تھرٹی ون‘۔

سالگرہ پر اداکارہ نے قدرے سادہ مگردلکش فلورل ڈریس زیب تن کیا۔

مزید پڑھیں:

فیکٹ چیک: پاکستانی یوٹیوبرز کوورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے

پرینیتی چوپڑا کی شادی پر ثانیہ مرزا کے دلکش انداز

’آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں‘، مایا علی کا خوبصورت پیغام

انہوں نے تصاویر کے علاوہ ایک ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے، جس میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے چہرے سے جھلکتی خوشی سے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنی عمر کے معاملے میں ہرگرز حساس نہیں۔

ماورا حسین کا شمار پاکستان کی ایک باصلاحیت اور کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

اداکارہ ایک وکیل اور ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، وکالت کی ڈگری انہوں نے لندن سے حاصل کی ہے۔

ماورہ حالیہ ڈراموں ’نیم‘ اور ’نوروز‘ میں اپنی اداکاری سے کافی داد وصول کررہی ہیں۔

Instagram

Pakistani Actress

birthday

Mawra Hocane