ملتان سے 6 ماہ قبل اغواء کی گئی ٹک ٹاکرلاہور سے بازیاب
پولیس نے اغواء کار کو بھی گرفتار کرلیا
ملتان سے 6 ماہ قبل اغوا کی جانے والی ٹک ٹاکر تحریم فاطمہ کو لاہور کےعلاقے قائد ملت کالونی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں اغواء کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ٹک ٹاکر کے اغواء کی اطلاع 6 ماہ قبل دی گئی تھی۔
اغواء کا مقدمہ خاتون ٹک ٹاکر کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
TikTok
Multan
TikToker
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.