Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: گرین شرٹس نے بھارت پہنچتے ہی کمر کس لی

گزشتہ رات پہنچنے والی گرین شرٹس نے پریکٹس سیشن میں بھرہور حصہ لیا
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 11:10am
تصویر: پی سی بی/ فائل
تصویر: پی سی بی/ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کمر کس لی۔ گزشتہ رات بھارت پہنچنے والی گرین شرس نے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔

بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث طے شدہ شیڈول کے بعد بھارت پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن میں بھرپورحصہ لیا۔

راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کی جانے والی اس آپشنل ٹریننگ میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،حسن علی ، حارث رؤف، افتخاراحمد، سلمان علی آغا، فخر زمان ایکشن میں نظرآئے۔

محمد حارث ، وسیم جونیئر اورزمان خان بھی ٹریننگ می جم کر حصہ لیتے نظرآئے۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقوں کےعلاوہ نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کا سیشن کیا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

india

ICC

ICC ODI WORLD CUP 2023