Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ مسلسل مہنگا، انٹربینک میں ڈالر انتہائی سطح سے 44 روپے نیچے آگیا

گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 05:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی اور روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی ہوئی ، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 287 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک روپے سے زائد کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر اپنی انتاہئی سطح پر سے تقریباً 44 روپے نیچے آگیا ہے جبکہ ڈالر کی گراوٹ کا یہ مسلسل 17واں روز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 288 روپے 50 پیسے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

100 انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 385 ہوگیا جو گزشتہ روز 46 ہزار 365 پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices