Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بہنوئی کی فائرنگ سے خاتون زخمی، 3 سالہ بچی جاں بحق

ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا
شائع 28 ستمبر 2023 10:38am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی ہے۔

سرجانی ٹاؤن گلشن نور کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سالہ بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی ہے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی کی شناخت جنت کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت میرب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے4 خول ملے، فائرنگ کا واقعہ خاندانی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم زخمی خاتون کا بہنوئی ہے، ملزم سعود شیخ واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

Crime

Karachi Crime