Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوفوں پر موجود ضدی داغ دور کرنے کا آسان طریقہ

صفائی کے ڈیٹرجنٹس میں موجود کیمیکلز انسانی صحت کیلئے مضر ہیں
شائع 28 ستمبر 2023 11:37am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گھروں کی صفائی کو تنقیدی نظرسے دیکھنے والے فرنیچر کا بھی بھرپور جائزہ لیتے ہیں، اور گردوغبار نہ ہونے پر بھی گدیوں یا کشن کورز پرداغ خاتون خانہ کے سگھڑاپے پر سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں۔

گھروں میں موجود دیگراشیا تو پھر بھی آسانی سے صاف ہوہی جاتی ہیں، لیکن اگر بات آئے لاؤنج میں رکھے صوفوں کی تو ان کی صفائی خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں۔

صوفوں پر موجود ضدی داغوں کی صفائی کیلئے خواتین مہنگے ڈیٹرجنٹس استعمال کرتی ہیں، ان ڈیٹرجنٹس میں موجود کیمیکلز انسانی صحت کیلئے بھی مضر ہیں۔

سوشل میڈیا نے جہاں نئے ٹرینڈز اور رجحانات کو فروغ دیا ہے تو وہیں خاتونِ خانہ کیلئے بھی اس پلیٹ فرام نے واضح کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ضدی تیل اور کھانے کے نشانات بالکل صاف کرنے کے آسان طریقے

کیا آپ جانتے ہیں زیورات کیلئے ناک اور کان چھدوانے کے کیا نقصانات ہیں؟

ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں صوفوں کی صفائی کا ایک آسان ترین طریقہ بتایا گیا ہے۔

خواتین یہ آسان ترین طریقہ اپناتے ہوئے باآسانی ان داغوں کو دور کرسکتی ہیں۔

صوفے صاف کرنے کا طریقہ

اس کیلئے سب سے پہلے آدھی دیگچی گرم پانی میں تقریباً آدھا کپ ڈش واشر، 2 چمچ سوڈا، آدھا کپ سفید سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں ایک کپ ٹھنڈا پانی شامل کریں، ایک مائیکرو فائبر کپڑے کو اس مکسچر میں بھگوئیں، نچوڑنے کے بعد اس کپڑے کو اپنے صوفوں پر رگڑیں۔

اگر پہلی دفع میں داغ نہ جائیں تو آپ دو بار صوفوں کو اس مکسچر سے صاف کرسکتے ہیں۔

Women

lifestyle

Home Remedy

cleaning hacks

Sofa