Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز اور ریم الہاشمی میں سےنقالی کون کررہا ہے

متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون کی ویڈیو وائرل
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 02:59pm
مریم نوز (دائیں) اور سعودی وزیر ریم بنت ابراہیم الہاشمی (بائیں)
مریم نوز (دائیں) اور سعودی وزیر ریم بنت ابراہیم الہاشمی (بائیں)

مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو مریم نواز کی ایک وجہ شہرت ان کی اسٹائلنگ ہے،موقع کوئی بھی ہو ملبوسات کے انتخابات میں مریم کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گی۔

مریم کی خوش لباسی کا چرچا ملکی سمیت انٹرنیشنل پر بھی دکھائی دیتا ہے۔ لیکن حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون کی ایک وائرل ویٖڈیو نے نئی بحث چھیڑدی، ویڈیو دیکھنے والے بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ ریم بنت ابراہیم مریم نواز کے انداز کی نقالی کرتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں یو اے ای کی وزیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کر رہی ہیں۔

جو چیز دیکھنے والوں کو چونکانے کا باعث بنی وہ ان کے لباس وانداز کی مریم سے حد درجہ مماثلت ہے۔ حتیٰ کہ دونوں کا ہیئراسٹائل بھی ایک جیسا ہے۔

ریم جیسا مونوٹون لباس مریم کی شخصیت کا بھی خاصہ ہے، پھر ویڈیو میں ان کے انداز گفتگو نے بھی صارفین کو مریم کی یاد دلائی۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے ایک یو ٹیوب چینل پر شیئرکی تھی جسے بعد میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس سمیت مختلف انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس پر بھی پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کے سامنے یہ معاملہ رکھا گیاکہ کیا واقعی خاتون وزیرمریم کا فیشن سینس کاپی کررہی ہیں یا پھر یہ قدرتی ہے۔

ن لیگ کے حامیوں نے تو اس بات پر تصدیق کی مہر لگائی لیکن مخالفین نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے طنزیہ تبصروں کا ڈھیر لگادیا۔

ریم بنت ابراہیم الہاشمی مریم نواز کی نقالی کرتی ہیں یا مریم ان جیسی بننے کی کوشش کرتی ہیں، اس کا فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔

Maryam Nawaz

Reem Al Hashimy