Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بند گوبھی نہ کھانے والے فوائد جان کر ضرور کھائیں گے

وزن میں بھی کمی لانے کے باعث اسے 'فیٹ کٹر' کہا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 02:22pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ ’ہری سبزیاں‘ انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں، انہیں اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی جسم کو متعدد بیماریوں سے بچاؤ میں اہم ہے۔

طبی ماہرین صحت کے مختلف مسائل سے بچاؤ کے لیے پھلوں اور سبزیوں میں خصوصاً ہری سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

انہی ہری سبزیوں میں سب سے اہم سبزی ’بند گوبھی‘ بھی ہے، جسے اکثریت سلاد میں استعمال کرتی ہے۔ اس میں ضروری وٹامنز اور معدنیات کی زیادہ مقدار نہ صرف بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ جسمانی طاقت کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے۔

گوبھی ’براسیکا(Brassica) خاندان‘ سے ہے، طبی ماہرین ان وجوہات کی بناء پر بندگوبھی کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

نطامِ ہاضمہ میں بہتری

نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں بند گوبھی کا اہم کردار ہے، اس میں موجود فائبر اور پانی قبض کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں؟

خبردار! کچھ سبز غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتی ہیں

گوبھی کو خمیر شدہ(fermented) شکل میں کھانا پروبائیوٹکس کو فروغ دیتا ہے، جو صحت مند نظامِ ہاضمہ اور آنتوں کے لیے بہترین ہے۔

وزن میں کمی

بند گوبھی میں فائبر کی مقدار زیادہ جبکہ فیٹس صفر ہوتے ہیں۔ اس لیے ماہرین وزن کم کرنے کو خواہشمند افراد کو اسے اپنی خواراک کا حصہ بنانے کی تجویز دیتے ہیں۔

ایک طرح سے اس کو ’فیٹ کٹر‘ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ آپ کے جسم میں موجود چربی کو بہت تیزی سے کم کرتی ہے۔

کولیسٹرول میں کمی

بند گوبھی کولیسٹرول کو کم کرتے ہوئے اس کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس میں موجود فائبر اور غذائی اجزاء آنتوں میں موجود بائل ایسڈ ز کے ساتھ بندھ جاتے ہیں، اور خون میں جذب ہونے کے بجائے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔

اسے اسٹیم کرکے کھانا کولیسٹرول کو تیزی سے کم کرنے میں بہترین ہے۔

قوتِ مدافعت

بند گوبھی سب سے اہم وٹامن ’وٹامن سی‘ کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جو مضبوط مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ترین کہا جاتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

کروسیفرس(cruciferous) سبزیوں کا استعمال کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں ایک ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے۔

سلفر پر مشتمل مرکب ’سلفورافین‘(sulforaphane)، کی موجودگی بند گوبھی کو کینسر سے لڑنے کے قابل بناتی ہے۔

سلفورافین دراصل کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ’انتھوکائنینز‘ (Anthocyanins) کینسر کی تشکیل کو سست کرنے اور یہاں تک کہ پہلے سے تشکیل شدہ کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

سوزش میں کمی

سوزش نہ صرف غیر ضروری درد اور تکلیف کا سبب بنتی ہے بلکہ دیگر بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

بند گوبھی میں پایا جانے والا ایک امینو ایسڈ ’گلوٹامین‘ (Glutamine) ایک مضبوط اینٹی سوزش ایجنٹ ہے، جو جوڑوں کے درد، گٹھیا کو کم کرنے اور الرجی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک تحقیق میں بند گوبھی کو گلوٹامین کے ٹاپ 10 بہترین کھانوں کے ذرائع میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

دماغی صحت

بند گوبھی حقیقتاً طاقتور دماغ کیلئے اہم ترین غذا ہے، اس میں وٹامن کے اور اینٹی آکسیڈنٹ ’انتھوسیانین‘ (anthocyanin) شامل ہیں۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹ دماغی افعال اور ارتکاز کو بڑھاتا ہے، وٹامن کے الزائمر اور ڈیمنشیا جیسی بیماری کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

Cabbage

Green Vegetables