Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 28 ستمبر 2023 09:23am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج شام سےشروع ہونے کا امکان جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران چترال، دیر، ابیٹ آباد اور جی بی میں بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 28 سے 29 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، برکھان، ڈیرہ غازی، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آجائے گی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی یم اے) نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

KPK

Met Office

Rain

rainy weather

rain in kpk