Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھوں کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر بھارت کیخلاف مظاہرہ

مظاہرین کی بھارت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی
شائع 28 ستمبر 2023 09:03am
فوٹو — اسکرین گریب/ دی انڈی پینڈنٹ
فوٹو — اسکرین گریب/ دی انڈی پینڈنٹ

ہردیپ سنگھ نجر قتل پر سکھ برادری نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ہردیپ سنگھ قتل کے بعد تحریک خالصتان متحرک جب کہ عالمی سطح پر بھی سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ کے قتل کے بعد امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے ملک میں سکھ رہنماؤں کو قتل کے خطرات کے باعث انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ میں سکھ رہنماؤں پر بھارت کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ، ایف بی آئی کی وارننگ

سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات، امریکا کا کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار بھارت کو ٹھرا دیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسی ملوث رہی، امریکی معلومات کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا۔

india

United States

Hardeep Singh Najar

Sikh Protest

India canada

Sikh Leader Murder

India Canada Conflict

Hardeep Singh Nijjar