Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کے پیچھے ہٹنے سے آرٹیکل 6 کا مقصد شروع نہیں ہوا،محمد زبیر

ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں تھی ہم نے مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ شروع کیا، محمد زبیر
شائع 27 ستمبر 2023 11:58pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا ہکہنا ہے کہ 2009 میں سپریم کورٹ کے 15 ممبرز نے فیصلہ کیا کہ مشرف پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے، اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت پیچھے ہٹ گئی اور آرٹیکل 6 کا مقصد شروع نہیں کیا۔

نج9ی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو افتخار چوہدری نے اٹارنی جنرل سے پوچھا مقدمہ آپ شروع کریں گے یا ہم کردیں، ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں تھی ہم نے آرٹیکل 6 کا مقدمہ شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا، عدالت جاتے جاتے مشرف کو پنڈی پہنچا دیا گیا۔

Muhammad Zubair

article 6