Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22ویں سالانہ حتمی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

ہر کیٹیگری میں پانچ نامزدگیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا
شائع 27 ستمبر 2023 09:18pm

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22ویں سالانہ حتمی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے عام نامزدگیوں میں سے شارٹ لسٹ کردہ فلمز، ڈراموں اور اداکاروں سمیت فیشن اور میوزک کی کیٹیگریز کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیلی وژن، فلم، فیشن اور موسیقی’ کی کیٹیگریز میں سے ہر کیٹیگری میں پانچ نامزدگیاں دی گئی ہیں۔

اب ہر کیٹیگری میں پانچ نامزدگیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا، حیران کن طور پر اس بار فلم کی کیٹیگری میں مہوش حیات کو نامزد نہیں کیا گیا۔

Lux style awards