Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں عمرانی گینگ کے ڈاکو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے بعد ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنا شروع کردیے
شائع 27 ستمبر 2023 05:51pm

کچے کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ کے ڈاکو اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوگئے۔

روجھان میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع ہونے کے بعد ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنا شروع کردیے۔

عمرانی گینگ کے سربراہ ڈاکو گورا نے ہتھیار ڈالنے اور پولیس کو گرفتاری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

مزید پڑھیں

صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 کسان اغوا کرلئے

کچے میں فوج کی مدد سے آپریشن، انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

گورا عمرانی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے ڈاکو قانون کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، اپنے بچوں سے اسلحہ لے کر قلم دینا چاہتا ہوں۔

ڈی پی او دوست محمد کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن میں 25 ڈاکو گرفتاری دے چکے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گورا عمرانی ڈاکو پولیس کو 31 مقدمات میں مطلوب ہے، گورا عمرانی کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورا عمرانی کے 2 ڈاکوؤں نے 2 روز قبل پولیس کو گرفتاری دی ہے، گورا عمرانی پولیس کو گرفتاری دیتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Sindh Police

Surrender

Kacha Area

kacha operation

Kacha Robbers

Imrani Gang