Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مغلظات بکنے والا افغان باشندہ معافی مانگنے پر مجبور

'معافی مانگتا ہوں، آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا'
شائع 27 ستمبر 2023 04:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس پر پاکستان میں مقیم افغان شہری کافی ناراض ہیں۔

ایسے ہی ایک افغان باشندے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مغلظات بکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نے پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فارن ایکٹ کے تحت ماڑی پور تھانے میں درج کرلیا۔

اس کے بعد افغان باشندے کی دوسری ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان باشندے نے ویڈیو میں کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معافی مانگتا ہوں، آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔

karachi

Viral Video

Mauripur Police Station

Afghan Abusing