Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بیرون ملک گرفتار ہونے والے 90 فیصد بھکاری پاکستانی ہوتے ہیں، سیکرٹری اوورسیز

پاکستان سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، حکام
شائع 27 ستمبر 2023 03:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سیکرٹری اوورسیز پاکستانی نے کہا ہے کہ پاکستان سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا چئیرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے تو بھارت نے ڈیڑھ لاکھ اور نیپال نے 91 ہزار افراد بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنر مند افراد جاپان بھیجے مگر پاکستان سے صرف 200 افراد ہی جاپان گئے۔

پاکستان سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز

سینیٹر رانا محمود نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئرز بےروزگار ہیں، سعودی عرب کی جانب سے اب ہنرمند افراد کو بلایا جا رہا ہے، مگر انہیں سادہ لیبر نہیں بلکہ اسکلڈ لیبر چاہئے۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندرپار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک میں ہیں، متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ، سعودی عرب میں 30 لاکھ اور قطر میں ہمارے دو لاکھ افراد موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر کہتے ہیں کہ آپ عادی مجرم بھیجتے ہیں جن سے ان کی جیلیں بھر گئی ہیں۔

حرم سے پکڑے جانے والے اکثریت جیب کترے پاکستانی ہیں، حکام

سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، حرم سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے، یہ زیارات پر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔

overseas Pakistanis

Beggers