Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر، نئی ون ڈے رینکنگ جاری

بھارت کے شبھمن گل دس پوائنٹس کی کمی سے دوسرے نمبر پر ہیں
شائع 27 ستمبر 2023 02:16pm

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (icc) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کپتان دنیا کے بہترین بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہی آئے ہیں۔ اور ٹاپ ٹین میں پاکستان کے مزید دو بلے باز بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم کے بعد بھارت کے بہترین بلے باز شبھمن گل صرف 10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

بہترین بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے راسی وین ڈیر ڈوسن، چوتھے نمبر پر آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر اور قومی ٹیم کے اوپنرامام الحق پانچ ویں ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق دنیا کے بہترین بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا نمبر چھٹا ہے، ساتویں نمبر پر جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک اور انہی کے ہم وطن ہینرک کلاسن آٹھویں نمبر پر، بھارت کے ویرات کوہلی نویں اور پاکستان کے فخر زمان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

دنیا کے بہترین بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی کی دو درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ دسویں سے 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولرزرینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر ہیں۔

babar azam