Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل میں ملوث مفرور اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار

صغیر عباس کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان پہنچا دیا گیا، پولیس
شائع 27 ستمبر 2023 02:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب پولیس نے قتل کرکے سعودی عرب فرار ہونے والے ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق صغیر عباس واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مجرم کی گرفتاری کے لئے مسلسل فالو اپ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور اسے سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے مجرم صغیر عباس کو مزید کارروائی کے لئے میانوالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ رواں برس لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جرائم کے مرتکب بیرون ملک سے 118 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مجرمان کو امریکا، برطانیہ، یورپ، افریقا، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہےْ۔

murder case

Punjab police