Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

رواں سال کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، رپورٹ جاری

9 ماہ میں ایک کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار 535 سیاحوں نے صوبے کی سیر کی، دستاویز
شائع 27 ستمبر 2023 01:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں سیاحوں کی آمد کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق رپورٹ جنوری 2023 سے لیکر 24 ستمبر 2023 پر مشتمل ہے، اس دوررانیے میں ایک کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار 535 سیاحوں نے صوبے کی سیر کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 ماہ میں 3 ہزار 369 غیر ملکی سیاح خیبر پختونخوا آئے، گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ ساٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں۔

282 غیر ملکی جب کہ 9 لاکھ 57 ہزار 743 ملکی سیاحوں نے سیرو تفریح کیلئے دیر اپر کا رخ کیا، 386 غیر ملکی سیاحوں اور 26 لاکھ 94 ہزار 396 ملکی سیاحوں نے ملم جبہ کی سیر کی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال 208 غیر ملکی سیاح گلگت آئے جب کہ 34 لاکھ 71 ہزار 788 ملکی سیاحوں نے گلگت کے پر فضاء مقامات کا رخ کیا۔۔

اس کے علاوہ 641 غیر ملکی اور 33 ہزار 249 ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی، 1 ہزار265 غیر ملکی سیاحوں اور 4 لاکھ 31 ہزار 383 ملکی سیاح چترال لوئر کی طرف گئے۔

رپورٹ کے مطابق ناران کاغان میں 587 غیر ملکی جب کہ 35 لاکھ 31 ہزار 976 ملکی سیاح سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوئے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نئے مقامات پر کیمپنگ پاڈز نصب کیے جس سے امسال سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کے جوان ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

KPK

tourism

tourists

PAKISTAN TOURISM