امریکا کا رات میں آپریشن کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان سے تعاون کا اعلان
ایف سی کیلئے مالی تعاون کا منصوبہ شروع کیاجائےگا، ترجمان امریکی سفارتخانہ
امریکا نے رات کے آپریشن میں استعداد کار بڑھانے کے لئے پاکستان سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی تعاون کا ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اینڈریو شوفر کی قیادت میں امریکی وفد نے پشاور کا دورہ کیا اورتاریخی قلعہ بالا حصار میں آئی جی ایف سی سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے سرحد پار دراندازی کی روک تھام اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان امریکی سفارت خانے نے رات میں آپریشن کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی تعاون کا ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
security forces
security forces operation
Pak America
مقبول ترین
Comments are closed on this story.