Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا کی شادی پر ثانیہ مرزا نے کتنے لاکھ کا لہنگا پہنا

بہترین ملبوسات نے ٹینس اسٹار کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 03:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نہ صرف ٹینس کے میدان میں شہرت ہے، بلکہ ان کے اسٹائلش لباس بھی ان کی شخصیت کا خاصا ہیں۔

ٹینس اسٹار نے رواں ہفتے مشہور بھارتی اداکارا پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کی۔

شادی کی تقریبات میں ثانیہ مرزا کے ان شاندار ملبوسات نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے۔

اداکارہ کی مہندی کی تقریب میں ثانیہ مرزا نے حسین و دلکش پھولوں کا غرارا زیب تن کیا، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا۔

مزید پڑھیں:

پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

سوارا بھاسکر اور فہد ضرار نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

بڑی عمر کی خواتین کے لیے ٹاپ ٹرینڈ ہیئر اسٹائل

یہ خوبصورت غرارا ثانیہ مرزا کے فیشن سینس اور ثقافتی ورثے کی بہترین عکاسی کر رہا ہے۔

اس حسین غرارے کے ساتھ انہوں نے نیٹ کا گلابی ڈوپٹہ لیا، جس نے ان کے اس لُک کو مزید کشش بخشی۔

اداکارہ کی ورمالا تقریب کے لیے ٹینس اسٹار نے آئیوری(ivory) لہنگا چولی کا انتخاب کیا، ان کا یہ لباس بھارتی ثقافت کی عکاسی کر رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کا یہ لباس بھارتی ڈیزائنر مرونالینی راؤ کا ڈیزائن کردہ ہے، بیج رنگ کے خوبصورت لہنگے چولی پر زردوزی کام کیا گیا ہے۔

لہنگے میں کڑھائی اور نازک سیکوئنز کا کام تھا، جس نے ان کے اس لباس میں مزید گلیمر کا اضافہ کیا۔

جہاں ثانیہ مرزا کے اس لہنگے کے چرچے ہیں تو وہیں اس کی قیمت کا بھی تذکرہ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ثانیہ کے لہنگے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزارہے۔

دونوں تقریبات میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نہ صرف ملبوسات بلکہ زیورات کا انتخاب بھی بے مثال رہا۔

Sania Mirza

fashion

lifestyle

شخصیات

Dresses