Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی رینج کے 51 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیے گئے

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سہائی عزیز کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری
شائع 27 ستمبر 2023 11:50am

آئی جی سندھ کے احکامات پر کراچی رینج کے 51 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں، اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سہائی عزیز کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے احکامات پر کراچی رینج کے 51 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سہائی عزیز کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد جنجوعہ کو ڈی ایس پی سہراب گوٹھ، ممتاز احمد ملک کو ڈی ایس پی سچل، غلام مرتضیٰ میرانی کو ڈی ایس پی شاہراہ فیصل، ایاز حسین کو ڈی ایس پی گلشن اقبال، علینا راجپر کو ڈی ایس پی فیروز آباد، طارق عمران کو ڈی ایس پی جمشید کوارٹر اور وسیم احمد کو ڈی ایس پی نیو ٹاؤن تعینات کیا گی اہے۔

رضوان خالد ڈی ایس پی محمود آباد، غلام شبیرجمالی ڈی ایس پی بہادر آباد، خورشید رند ڈی ایس پی ملیر سٹی، نعیم احمد بھٹی ڈی ایس پی بن قاسم، نصرت شیخ ڈی ایس پی قائد آباد، احمد برنی ڈی ایس پی ميمن گوٹھ، احسن ذولفقار ڈی ایس پی ائیر پورٹ اور حسن رضا کاظمی ڈی ایس پی کورنگی تعینات کئے گئے ہیں۔

ابو طلحہ عمراؤ ڈی ایس پی لانڈھی، اطہر حسین کو ڈی ایس پی الفلاح، سہیل اختر ڈی ایس پی سعود آباد، خوشنود جاوید ڈی ایس پی پریڈی، ذولفقار سموں ڈی ایس پی ڈیفنس اور ظفر اقبال چھانگا کو ڈی ایس پی کلفٹن تعینات کیا گیا ہے۔

کاشف ندیم ڈی ایس پی درخشاں، محمد جاوید خان ڈی ایس پی صدر، محمد آصف کمالی ڈی ایس پی فریئر، اطہر احمد ملک ڈی ایس پی بغدادی، عمران خان جاگیرانی ڈی ایس پی کلاکوٹ، عبدالرؤف خان ڈی ایس پی کھارادر، شوکت شہانی ڈی ایس پی عید گاہ، سہیل خٹک ڈی ایس پی گارڈن ڈویژن جب کہ اسلم جویہ ڈی ایس پی رسالہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔

سلمان وحید کو ڈی ایس پی سعید آباد، جہانداد اکرم ڈی ایس پی کیماڑی، عارف حیات ڈی ایس پی سائٹ، ذولفقار راشدی ڈی ایس پی ماڑی پور، ظفر اقبال بجولا ڈی ایس پی بلدیہ، سہیل سولہری ڈی ایس پی پاک کالونی، طاہر خان ڈی ایس پی سرجانی، جاوید احمد زئی ڈی ایس پی منگھوپیر تعینات کردئے گئے ہیں۔

کمال نسیم ڈی ایس پی اورنگی، محمد ندیم ڈی ایس پی پاکستان بازار، وسیم محمد ڈی ایس پی نیو کراچی، اصغر مہدی ڈی ایس پی عزیز آباد، عاصم رحمان ڈی ایس پی شادمان، محمد صفدر ڈی ایس پی ناظم آباد، لعل بخش سولنگی خواجہ اجمیر نگری جب کہ مرزا بلال حسن ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد تعینات کئے گئے ہیں۔

عبدالغفور لاکھو ڈی ایس پی لیاقت آباد، سید محمد رضا ڈی ایس پی گلبرگ، محمد نواز ڈی ایس پی گلبہار ڈویژن اور فہمیدہ عباسی کو ڈی ایس پی فیڈرل بی ایریا تعینات کیا گیا ہے۔

Sindh Police

Karachi Police

DSPs