Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر معیاری آنکھوں کے انجکشن کی فروخت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ذرائع
شائع 27 ستمبر 2023 10:45am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ذیابیطس کے مریضوں کو ناقص اور غیر معیاری آنکھوں کے انجکشن فروخت کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عاصم خالد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے انجکشن اسکینڈل میں ملوث ایک ملزم بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نجی اسپتال میں اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتا تھا، ملزم غیر رجسٹرڈ، غیرلائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہا تھا۔

انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کئے جاتے تھے۔

گزشتہ روز ڈاکٹر جمال ناصر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے ناقص انجکشن کے 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجکشن اسکینڈل میں فرانزک لیبارٹری کی خدمت لی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پانچ کمیٹیاں بنادی ہیں جو جلد معاملے کی تہہ تک پہنچیں گی، انجکشن غیرمعیاری نہیں، اس کے پانچ سالہ اثرات جانچنے کے بعد لائسنس جاری کریں گے۔

Punjab police

eye injection