Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آڈیو لیک: بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کا کیس ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

ایف آئی اے کے سمن کی معطلی کے حکم میں 31 اکتوبرتک توسیع
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 11:52am
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں بشریٰ بی بی کے طلبی کے نوٹس کی معطلی کے حکم میں 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کے کیس کے ساتھ یکجا کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی آڈیو لیکس کیس میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس بابر ستارنے کی۔

بشری بی بی کی جانب سے وکیل سردار شہباز کھوسہ اور پولیس حکام کی جانب سے وکیل طاہر کاظم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے جاری سمن کی معطلی کے حکم میں 31 اکتوبرتک توسیع کردی، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

pti

bushra bibi

pti chairman