Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑی عمر کی خواتین کے لیے ٹاپ ٹرینڈ ہیئر اسٹائل

یہ دلکش ہیئراسٹائلز خواتین کو بڑی عمر میں بھی گلیمرس لُک دے سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 01:44pm
تصویر: پنک وِلا/ویب سائٹ
تصویر: پنک وِلا/ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ ’ایج ازجسٹ آ نمبر‘، یعنی اگرانسان چاہے تو ہرعمرمیں اچھا اور خوبصورت لگ سکتا ہے۔ یہ صرف اسی پرہی منحصر ہے کہ وہ کیسا طرزِ زندگی اپنائے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ خواتین میں تبدیلیاں رونما ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے لیکن خواتن عمر کے معاملے میں حساس ہوتی ہے۔

حقیقتاً گھنے اور لمبے بالوں کو خواتین کی خوبصورتی سے ہی منسوب کیا جاتا ہے لیکن اس خوبصورتی کو برقراررکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

جوں جوں عمر بڑھنے لگتی ہے، خواتین کو بالوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے حتیٰ کہ ان کی اسٹائلنگ بھی مشکل ہوجاتی ہے۔

مزید پرھیں:

40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین یہ عادات لازمی اپنائیں

خواتین کیلئے اب بالوں کو خوبصورت بنانا ہوا آسان

سال 2023 میں خواتین کے لئے مقبول ترین ہیئر کٹنگ اسٹائل

لیکن حل حاضر ہے، خواتین کسی بھی تقریب کیلئے اپنے آپ کو کچھ ہیئراسٹائل کی مدد سے ایک گلیمرس لُک دے سکتی ہیں۔

چھوٹے گھنگھریالے بال(Short Curly Hair)

چھوٹے گھنگھریالے بال کسی بھی تقریب میں بڑی عمر کی خواتین کیلئے ایک اچھا اتخاب ہوسکتا ہے، خواہ ان کے بال کمزورہوں یا صحتمند، یہ اسٹائل وہ آسانی سے اپنا سکتی ہیں۔

عمر رسیدہ خواتین اس خوبصورت ہیئر اسٹائل کو ہر قسم کے ملبوسات کے ساتھ بنا سکتی ہیں۔

لانگ ویوی فلاکس(Long Wavy Flocks)

وہ خواتین جن کے بڑی عمر میں بھی لمبے بال ہیں، وہ اس ہیئر اسٹائل کو اپنا سکتی ہیں۔

اس ہیئر اسٹائل کی خاص بات لیئرز ہیں، جو آپ کے بالوں کو گھنے دکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

سائیڈ بیک بن(Side-swept Slicked Back Bun)

ہیئربن اسٹائل کا ٹرینڈ ایک طرح سے کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا، اس ہیئر اسٹائل کو بنانے کیلئے سائیڈ کی مانگ نکالیں، چوڑی مانگ کی طرف کے سارے بالوں کو بن بنا کے اسی طرف باندھ لیں۔

مزید کلاسیکل لگنے کیلئے آپ سائیڈ سے تھوڑے بالوں کو بھی نکال سکتے ہیں۔

آدھے بال اوپراور آدھے نیچے (Half-up, Half-down Hair)

خواتین کیلئے آدھے بال اوپراور آدھے بال نیچے کرکے ہیئر اسٹائل بنانا ان کی ظاہری شخصیت کو ایک گلیمرس لُک دے سکتا ہے۔

اس ہیئر اسٹائل کو بنانے کے لیے اپنے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں، ایک حصے کو اوپری سطح پر کلپ کی مدد سے باندھ لیں، جبکہ دوسرے حصے کو ایسے ہی کھلا چھوڑدیں۔

سائیڈ لئیرز کے ساتھ ہیئربن(Low Bun with Side Layers)

یہ بڑی عمر کی خواتین کے لیے سب سے نفیس ہیئر اسٹائل میں سے ایک ہے جسے آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔

اس کو بنانے کیلئے نیچے کی سمت کی طرف ایک ہیئربن بنائیں، اور سائیڈ لئیرز بنائیں، یہ آپ کو ایک کلاسیکل لُک دے گا۔

لو(Low) پونی ٹیل(Low Ponytail)

ہر دور میں پونی ٹیل ایک بنیادی ہیئر اسٹائل رہا ہے، یہ ایک آرام دہ اسٹائل ہے اور تمام ملبوسات کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔

روایتی ہیئر بن(Traditional Bun)

خواتین کا یہ اب تک کا سب سے زیادہ پسندیدہ ہیئر اسٹائل ہے، کیونکہ اس اسٹائل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کم وقت میں بن جاتا ہے۔

یہ ہیئر اسٹائل ہر قسم کے بالوں پر بنایا جاسکتا ہے، یہ ایک ورسٹائل اسٹائل ہے جو تقریباً ہر قسم کی تقریب کیلئے مناسب ہے۔

Women

fashion

beauty

Hairstyles