Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی

فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
شائع 27 ستمبر 2023 10:25am
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے 3 اکتوبرکی تاریخ مقررکردی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔

ملزم فواد چوہدری عدالت پیش نہ ہوئے، اور ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور مؤقف پیش کیا کہ میرے مؤکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چوہدری کو لاہور جانا پڑا، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے حاضری سے فواد چوہدری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کردی ہے، اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Fawad Chaudhary