Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: گیس چوری کا بڑا منصوبہ ناکام، سوئی ناردرن نے جعلی لائن پکڑ لی

تقریباً300 فٹ طویل فیک لائن بچھائی گئی تھی
شائع 27 ستمبر 2023 09:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سوئی ناردرن لاہور ریجن نے گیس چوری کا منصوبہ ناکام بنا دیا. بروقت کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار میں گلی میں بچھائی گئی فیک لائن پکڑلی گئی۔

سوئی ناردرن لاہورریجن نے ڈوبن پورہ سبزہ زارمیں گلی میں بچھائی گئی تقریباً 30 فٹ طویل فیک لائن پکڑ لی۔

بچھائی گئی لائن کو گیس کی مرکزی لائن سےمنسلک کرکے گیس چوری کیے جانے کا منصوبہ تھا۔

لاہورریجن کی ٹیموں نے موقع سے کھدائی کر کے فیک لائن کونکال لیا۔

واقعے کے بعد گیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانےمیں کارروائی کاآغازکردیا گیا۔

سوئی ناردرن لاہور ریجن کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان

Gas theft