Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران کا فتویٰ جاری کرنے میں مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ

ایران کے علما مذہبی سرگرمیوں میں مدد کے لیے مصنوعی ذہانت کو اپنائیں گے
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 12:27am
فوٹو ــ تغریب نیوز (ٹی این اے)
فوٹو ــ تغریب نیوز (ٹی این اے)

ایران کے علما مذہبی تعلیمات کی تشہیر میں مدد کے لیے مصنوعی ذہانت کو اپنا رہے ہیں۔ حکام سمجھتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی انہیں اسلامی تعلیمات کو تیزی سے پھیلانے میں مدد دے سکتی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام مقدس شہر قم کی طرف سے کیا گیا ہے، جو اسلامی تعلیم اور زیارت کا مرکز ہے۔

مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کیلئے ایرانی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اب علماء پر زور دیا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو تلاش کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل تک ایرانی سپریم لیڈر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے مخالف تھے۔ اپریل میں، کسی غیر انسانی وجود کے خلاف پہلی بار، خامنہ ای نے مصنوعی ذہانت کے خلاف ایک فتویٰ جاری کیا تھا۔

دوسری طرف قم کے حوزہ علمیہ کے سربراہ نے ”اسلامی تہذیب کو فروغ دینے“ کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا خیر مقدم کیا ہے۔

قم میں اشراغ تخلیقی اور جدت طرازی ہاؤس کے سربراہ محمد غوطبی نے کہا، “روبوٹ سینئر علماء کی جگہ نہیں لے سکتے، لیکن وہ ایک قابل اعتماد معاون ہو سکتے ہیں جو انہیں 50 دن کے بجائے پانچ گھنٹے میں فتویٰ جاری کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

”آج کا معاشرہ تیز رفتاری اور ترقی کا حامی ہے،“ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی قیادت کو عالمی تکنیکی ترقی میں حصہ لینے کے لئے ایرانیوں کی خواہش کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے۔

Iran

Artificial Intelligence (AI)