Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا

سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے
شائع 26 ستمبر 2023 07:41pm
تصویر: سعودی گیزیٹ
تصویر: سعودی گیزیٹ

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا۔

سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے۔

سفیر السدیری نے صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر ماجدی الخالدی کو اردن میں قائم فلسطینی سفارت خانے میں سفارتی اسناد پیش کیں جنہیں قبول کرلیا گیا۔

اصل اسناد جلد فلسطینی صدر کے حوالے کر دی جائیں گی۔

السدیری فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گے۔

السدیری عمان میں سعودی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر السدیری نے کہا کہ ’یہ ایک اہم قدم ہے جس میں حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کے فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کے لیے اہم مضمرات ہیں۔‘

’اس اقدام کے مثبت نتائج ہوں گے جو سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو منظم کرنے اور باضابطہ فروغ دینے کے لحاظ سے فلسطینیوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے امید افزا مستقبل کے منتظر ہیں۔‘

سعودی سفیر السدیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

سعودی عرب کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی قیادت کر رہا ہے۔

ماجدی الخالدی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں برادر ممالک اور ان کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Saudi Arabia

Palestinian Authority

First Ambassador

Naif Bin Bandar Al Sudairi

First ambassador appointed by Saudi Arabia to Palestine