Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل

الیکشن کمیشن کی جانب سے کام 15 دن پہلے ہی مکمل کر لیا گیا
شائع 26 ستمبر 2023 07:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل جاری کرے گا۔

شیڈول کے مطابق یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری ہونا تھیں، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے ہی مکمل کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیل جاری ہونے کے بعد 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے، اور ان اعتراضات پر سماعت 25 نومبر تک ہو گی۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی

الیکشن جنوری سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں، 90 روز میں کرانے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیراعظم

حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی، جس کے بعد 54 دن کا انتخابی شیڈول دیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Delimitation